کمٹہ:21/فروری (ایس او نیوز) نہ عوام سے صلاح و مشورہ کیا گیا ہے نہ عوامی رائے کا احترام ہے، نہ ہمیں واضح طورپر حکم نامہ بتایا جارہاہے، نہ ہی قانونی جدوجہد کا موقع دے رہے ہیں، اصول و ضوابط کو بالائے طاق رکھتے ہوئے چھپے چھپے بائی پاس کی تعمیر کے لئے آگے بڑھنے کو بائی پاس مخالف ہوراٹا سمیتی کے آر جی نائک نے سخت مذمت کی ۔
کمٹہ کے نجی ہوٹل میں پریس کانفرنس کے ذریعے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آر جی نائک نے کہاکہ کچھ دنوں پہلے کاروار میں قومی شاہراہ اتھارٹی کے مینجر کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کمٹہ میں بائی پاس تعمیر کا اعلان کیا ہے۔ لیکن جب حق اطلاع کے ذریعے بائی پاس کا حکم نامہ دکھانے کی مانگ کی جاتی ہے تو جواب ملتاہے کہ ابھی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے، بائی پاس تعمیر کے لئے ایک بھی وجہ نہیں بتانے کا الزام عائد کرتے ہوئے نائک نے کہاکہ عوام پر اعتماد نہ کرتے ہوئے ، صحیح جانکاری نہ دے کر بائی پاس سروے کے لئے آگے بڑھیں گے تو جدوجہد کے لئے ہم تیار رہنے کی بات کہی۔ پریس کانفرنس میں ہریش شیٹھ نے کہاکہ ایک طرف کانگریس والے کسانوں کی زمین کے لئے دہلی میں احتجاج کرتے ہیں ، اسی پارٹی کے ضلع نگراں کا روزیر بائی پاس کے لئے کسانوں کی زمین دینے کی کڑی تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کاروار میں رکن اسمبلی ستیش سئیل کی طرح کمٹہ کی رکن اسمبلی شاردا شٹی بھی ہماری حمایت میں کھڑے ہونے کی مانگ کی۔ پریس کانفرنس میں سمپت کمار، وی آر نائک، کمارسوامی ، گریش بھنڈاری اور دیگر موجود تھے۔